اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election سوشل میڈیا پر اپلوڈ مواد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم

انتخابات کو پرامن اور احسن طریقے پر منعقد کرنے کے حوالہ سے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یادگیر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریما پنوار نے متعلقہ افسران سے ضرورت پڑنے پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مشورہ دیا۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ مواد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم
سوشل میڈیا پر اپلوڈ مواد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم

By

Published : May 6, 2023, 7:26 PM IST

یادگیر :یادگیر اسمبلی انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو آسان بنانے کے لیے سوشل میڈیا کے نوڈل افسران اور میڈیا سرویلنس اینڈ سرٹیفیکیشن کمیٹی کے اراکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی پوسٹس پر کڑی نظر رکھیں۔ ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریما پنوار نے سوشل میڈیا پر مذہب، ذات پات کی تضحیک سمیت دیگر ذاتی توہین اور ہتک آمیز اور قابل اعتراض مواد پر کڑی نظر رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے ضلع پنچایت ہال میں میڈیا سرویلنس اینڈ سرٹیفیکیشن کمیٹی، ایم سی ایم سی، کے اراکین کے ساتھ سوشل میڈیا مانیٹرنگ پر منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ اسمبلی انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو ممکن بنایا جا سکے۔ میڈنگ کے دوران انہوں نے افسران سے سوشل میڈیا پر مجرمانہ مواد اپلوڈ یا شیئر کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں ایسے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور فوری کارروائی کی بھی سفارش کی۔

یاد رہے کہ اسمبلی انتخابات حوالہ سے ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست پہلے ہی شائع ہو چکی ہے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’منصفانہ انتخابات کے لئے سوشل میڈیا کے نوڈل عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں مواد کی چھان بین کریں، اسے میڈیا سائٹ سیل میں جمع کرائیں اور باریک بینی سے چیک کریں اور پھر اسے انتخابی عہدیداروں کو بھیجیں۔ تاکہ کسی بھی قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے والے شخص کے خلاف بر وقت کارروائی کی جا سکے۔‘‘ انہوں نے ضرورت پڑنے پر محکمہ پولیس کے شکایات سیل اور سائبر کرائم ڈویژن سے رابطہ کرکے آئی پی سی 171 (1) (جی) اور مختلف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کا مشورہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں:Pooja George Rally in Bidar کانگریس خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش میں مصروف،پوجا جارج

اس میٹنگ میں میڈیا سرویلنس اینڈ سرٹیفیکیشن کمیٹی کے نوڈل آفیسر عابد اور زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر دیپا، سوشل میڈیا اور امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نوڈل آفیسر، شکایت سیل کے نوڈل آفیسر اجیت نائیک، میڈیا مینجمنٹ کے نوڈل آفیسر اور اطلاعات کے سینئر اسسٹنٹ اور محکمہ تعلقات عامہ ڈائریکٹر (انچارج) سلیمان ڈی نداف، سمیتا میڈیا سرویلنس اینڈ سرٹیفیکیشن کمیٹی یم سی ایم سی کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details