اردو

urdu

ETV Bharat / state

Social Activist Felicitated in Gulbarga اخبارات و رسائل کی پذیرائی اردوداں عوام کی ذمہ داری - محمد عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر

ضلع گلبرگہ کے کھاری باولئ مومن پورہ میں واقع محمد عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر کے آفس میں عمرہ پر جانے والے سماجی کارکن شفیق احمد کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اخبارات و رسائل کی پذیرائی اردوداں عوام کی ذمہ داری
اخبارات و رسائل کی پذیرائی اردوداں عوام کی ذمہ داری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 12:39 PM IST


گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے کھاری باولئ مومن پورہ میں واقع محمد عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر کے آفس میں عمرہ پر جانے والے سماجی کارکن شفیق احمد کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر عزیز الله سر مست سینئر صحافی نے شفیق احمد ہنڈیکار کو ایک رسالہ بطور تحفہ پیش کیا۔ عزیز اللہ سر مست کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں زبردست مالی دشواریوں کے باوجود کتب و رسائل اخبارات کی اشاعت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو داں عوام بالخصوص اودبا شعر اٹیچرز لکچررز انجتیرس ڈاکٹرس علما و دانشوران وکلاء تاجر اور تنظیموں واداروں کے ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اردو کو زندہ رکھنے کیلئے اردو کے اخبارات و رسائل کی بھر پور پذیرائی کریں کم از کم مختلف پروگراموں تقریبات میں شالوں ہاروں پر روپیہ ضائع کرنے کے بجائے اردو کے کتب اخبارات و رسائل خرید کر تحفہ دینے کی تحریک کو آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ro Ba Ro Help Line ورنگل میں روبرو ہیلپ لائن سینٹر کا قیام

تقریب رسم اجراء میں کتاب کی شالپوشی گلپوشی کرنے کے بجائے کتابیں خرید کر کتاب کی حوصلہ افزائی کریں۔ آپ کی تحریک پر گلبرگہ میں مختلف موقعوں پر چند احباب نے رسم اجراء انجام پانے والی کتابیں 5 ، 5 ہزار روپیوں میں خرید کر مثال قائم کی ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی ایسی مثالیں قائم کی جانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details