بیدر: چودھری حیدر علی باغبان نے کہا کہ سدرامیا نے یو سی سی کی مخالفت کرکے ایک طرح سے ریاست کے اقلیتوں کو راحت کی سانس فراہم کی ہے۔ سدرامیا کے اس اقدام سے یقینی طور پر ان کے سیکولر مزاج کا پتہ چلتا ہے. سیکولرزم کے تئیں ان کے اٹوٹ جذبے کا بھی پتہ چلتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی کی قیادت میں مسلمانوں کے ایک وفد نے یوسی سی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کی تھی۔
اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے مسلم وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کرناٹک میں کسی بھی صورت میں یو سی سی کا نفاذ نہیں ہو گا۔ وفد کے ملاقات کے دوران سدرامیا نے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ25ملک کے تمام شہریوں کی مذہبی آزادی دیتا ہے ۔ کرناٹک حکومت دستور کے تئیں پابند ہے۔