اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر

کرناٹک کے شہر بنگلور میں لاک ڈاؤن سے چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر ہوئیں ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر
لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر

By

Published : Aug 4, 2020, 1:10 PM IST

ایک طرف کورونا وائرس کی مہلک وباء تو دوسری جانب لاک ڈاؤن سے پریشان صنعتیں ایک طویل مدت تک بند رہیں۔ ان پریشانکن حالات میں کئی چھوٹے پیمانے کی صنعتیں بند ہوچکی ہیں اور کچھ اضطراب و پیچیدگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مسلم انڈریلسٹس ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر ممبر سید محبوب حسین کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دورون اور اس کے بعد بھی سمال اسکیل انڈسٹریز نے ناقابل تصور نقصانات اٹھائے ہیں اور اس پر حکومت کی جانب سے قرض کی اسکیم کے علاوہ کوئی مثبت منصوبہ نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر

اس موضوع کے متعلق 'ویاچاک انڈسٹریز' کے ڈائریکٹر عبد الجلیل کہتے ہیں کہ موجودہ حالات کے دوران حکومت کی جانب سے انڈسٹریز کو کسی قسم کا کوئی سپورٹ حاصل نہیں ہے اور انڈسٹریز پر مزید قرض کا بوجھ لادنے کی اسکیم کو نافذ کی گئی ہے، جو انہیں مقروض بنادے گی۔

لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کافی متاثر

ان حالات میں انڈسٹریز کی امداد کے سلسلے میں محبوب حسین کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ پروویڈینٹ فنڈ و ای ایس آئی سے وہ ورکرز کی امداد کرسکتی ہے جو کہ نہیں ہوا۔

حسین نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کو مرکزی حکومت کے متعدد وزرا و ارکان پارلیمنٹ کے گوش گزار کیا ہے لیکن اب تک اس مسئلے کے ہل کے تئیں کوئی پہل نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details