اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Skill Training in Bidar غریب خواتین مفت ہنرمندی کی تربیت سے فائدہ اٹھائیں

بیدر میں غریب خواتین کو مفت ہنرمندی کی تربیت دینے کے بعد حکومت انہیں ایک سرٹیفکیٹ اور سلائی مشین کے ساتھ ٹول کٹ اور ہاتھ کی کڑھائی کا سامان دے گی تاکہ وہ خود کفیل ہو کر زندگی گزار سکیں۔ Skill Development Program in Bidar

Free Skill Training in Bidar
Free Skill Training in Bidar

By

Published : Oct 13, 2022, 7:53 AM IST

Updated : Oct 13, 2022, 8:44 AM IST

بیدر:کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچیری والا نے کہا کہ غریب خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کو سنوارنے کے لیے حکومت کی طرف سے دی جانے والی 3 ماہ کی مفت خود روزگار تربیت کا فائدہ اٹھائیں۔ ہند ایجوکیشن سوسائٹی بیدر، اسکل ڈیولپمنٹ، تحت تربیت یافتہ خواتین میں ٹول کٹ، سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ Poor Women Benefit from Free Skill Training in Bidar

غریب خواتین مفت ہنرمندی کی تربیت سے فائدہ اٹھائیں

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر رؤف الدین کچہری والا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور معاشرے میں آگے آنا چاہیے۔ ہم اپنے تربیت یافتہ امیدواروں کو کئی جگہوں پر ملازمت کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تربیت دینے کے بعد حکومت انہیں ایک سرٹیفکیٹ اور سلائی مشین کے ساتھ ٹول کٹ اور ہاتھ کی کڑھائی کا سامان دے گی تاکہ وہ خود انحصار زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اینڈ لائیولی ہڈ ڈپارٹمنٹ، بیدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمیش نے کہا کہ چونکہ ان دنوں خود روزگار کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔ اس لیے اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ خواتین کو تین ماہ کی خود روزگار ٹریننگ دے رہا ہے۔ جس کا مقصد خود روزگار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور غریب خواتین کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


اسی موقع پر معززین نے 30 خواتین میں 30 سلائی مشینیں اور 60 خواتین میں ہینڈ ایمبرائیڈری کے آلات کے کٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سیلف ایمپلائمنٹ کی تربیت یافتہ خواتین اور ہند ایجوکیشن سوسائٹی، اسکل ڈیولپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اینڈ لائیولی ہڈ ڈپارٹمنٹ کے ٹرینر بھی موجود تھے۔

Last Updated : Oct 13, 2022, 8:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details