اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات سے ترسٹھ امیدوار میدان میں - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچۂ نامزدگی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں سے جملہ 36 امیدواروں نے اپنے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے ہیں۔

Karnataka Assembly Election 2023
Karnataka Assembly Election 2023

By

Published : Apr 26, 2023, 3:36 PM IST

بیدر:جنرل اسمبلی الیکشن 2023 کے لیے 13 اپریل سے 20 اپریل تک نامزدگیاں داخل کرنے کی تاریخ تھی چوبیس اپریل تک امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ دی گئی تھی۔ دس مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ 13 مئی کو نتائج آئیں گے۔ بیدر ضلع میں نامزدگیاں واپس لینے کی بات کریں تو بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات کے 9 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے گئے ہیں۔ بیدر ضلع میں 63 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ عام اسمبلی انتخابات-2023 کے لیے بیدر ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن 24 اپریل کو 9 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، اور کل 63 امیدوار اب انتخابی میدان رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:


بسواکلیان اسمبلی حلقہ: آزاد امیدوار ملکارجن کھوبا نے بسواکلیان اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لے لیا ہے اور 10 امیدوار بسواکلیان اسمبلی حلقہ سے میدان میں ہیں۔
بیدر جنوب اسمبلی حلقہ: امیت اور بسوراج نے بیدر دکھشن اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور بیدر جنوب کے 10 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
بیدر شمال اسمبلی حلقہ: شیخ حاجی منیار، سید وحیدہ لکھن، علی محمد خان اور رمیش پاسوان نے بیدر اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ اس طرح بیدر شمال سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔
اوراد اسمبلی حلقہ: پرشانت اور وجے کمار نے اوراد اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ باقی دو اسمبلی حلقوں میں 7 امیدوار ہمناآباد کے، بھالکی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں، کسی بھی امیدوار نے ان اسمبلی حلقہ جات سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیا ہے۔ اس بار بھالکی میں سب سے زیادہ 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ بیدر ضلع کے یہ 6 اسمبلی حلقہ جات میں کل 63 امیدوار ابھی بھی میدان میں ہیں، بیدر ڈپٹی کمشنر گووندریڈی نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details