کرناٹک ضلع یادگیر میں جمعے کو کورونا وائرس کے 60 پازیٹیو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔
آج کے مثبت کیسز میں کورونا وائرس کے60 متاثرین مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع یادگیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔ جس میں سے اب تک 9 لوگ صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔