یہ بسکٹز تامبے کے تھے جس پر سونے کا پانی چڑھا گیا تھا۔ 303 کلو گرام بسکٹز کی کل تعداد 5880 ہے۔
آئی ایم اے بدعنوانی کیس: 303 کلو گرام نقلی بسکٹز برآمد - بنگلور
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں خصوصی تفتیشی ٹیم نے آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کے رچمنڈ ٹاؤن میں واقع ایک اپارٹمینٹ سے 303 کلوگرام نقلی سونے کے بسکٹ برآمد کیے ہیں۔
فائل فوٹو
بتایا جاتا ہے کہ منصور خان ان فرضی سونے کے بسکٹز شو رومز میں نمائش کے لیے رکھتا تھا اور اس کے ذریعے وہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے راغب کرتا تھا۔
اس سلسلے میں ایس آئی ٹی نے ضمیر احمد خان سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے جس دوران ضمیر خان نے متعلقہ افسروں کو یہ بتایا کہ اس نے زمین منصور خان کو ضرور فروخت کی تھی لیکن ان کے کاروبار سے کسی بھی طرح کا تعلق ہونے سے انکار کر دیا۔