بیدر:ریاست کرناٹک شہر بیدر میں برادارن وطن کے تہوار دیوالی کے موقع پر بازاروں میں کافی رونق دیکھنے کو مل رہی ہے، لوگ کثیر تعداد میں پٹاخے خرید رہے ہیں، شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے روبرو گراؤنڈ میں پٹاخوں کی فروخت کے لئے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں ،دکان مالکان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب دو سال کے بعد آج پہلی بار پٹاخوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔Diwali celebration in Bidar
Firecracker Sell Increase in Bider بیدرمیں پٹاخوں کی خریداری میں نمایاں اضافہ - بیدرمیں دیوالی کا جشن
بیدر کے نہرو اسٹیڈیم کے روبرو گراؤنڈ میں پٹاخوں کی فروخت کے لئے خصوصی اسٹالز لگائے گئے, دکان مالکان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب دو سال کے بعد آج پہلی بار پٹاخوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ Diwali Celebration in Bidar
دکان مالک سید دستگیر نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں سے وہ یہ کاروبار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پٹاخوں کے یہ خصوصی اسٹالز 15 دنوں کے لیے لگائے گئے ہیں جس کے لیے فائر اسٹیشن سے اسٹال لگانے کے لئے اجازت حاصل کی گئی ہے۔ مقامی گراہک پرمیشور نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد تہواروں میں وہ مسرت نہیں ہے، کیونکہ مہنگائی زیادہ ہے، لیکن تہوار منانا بھی ضروری ہے، اس لیے مہنگی چیزوں کو خرید کر تہوار منایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دیپاولی پٹاخوں کے بغیر ادھوری ہے اس لیے پٹاخوں کی خریداری کی جارہی ہے۔