ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کا معروف تعلیمی ادارہ سدرہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یادگیر میں ایک روزہ جلسہ برائے خواتین جشن آمد رسول و حالات حاضرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ جونیئر کالج یادگیر کی پرنسپل ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جلسہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'تین اکتوبر کو بیت المال فنکشن ہال میں صبح 11 بجے جشن آمد رسول و حالات حاضر جلسہ برائے خواتین منایا جائے گا۔' جس کی سرپرستی رضیہ سلطانہ اور صدارت محمدی بیگم فرمائیں گی جب کہ صابرہ بیگم تسنیم بانو زیر نگرانی ہوں گی۔
اس جلسہ میں مدرسہ گلشن فاطمہ گلبرگہ کی صدر عالمہ نسرین فاطمہ، معلمہ جامعہ فاطمہ للبنات کی صدر عرشیہ تحسین، گورنمنٹ جونیئر کالج یادگیر کی پرنسپل ڈاکٹر حمیدہ مختاری خطاب کریں گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ مختاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یادگیر ایک پسماندہ ضلع ہے یہ ضلع تعلیمی اعتبار سے بہت کمزور ہے اگر دینی تعلیم اور تربیت کی بات کی جائے تو بہت ہی پیچھے ہے۔ اس اعتبار سے یہ جلسہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں سرپرست اور والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی بچیوں اور خواتین کو اس جلسہ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اپنا دینی فریضہ نبھائیں۔'