اردو

urdu

ETV Bharat / state

'منگلور کے متاثرین سے امداد کی واپسی غیر انسانی سلوک'

کانگریس کے سینیئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدارميا نے شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے) کے خلاف منگلور میں مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے دو لوگوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دینے کے بارے بی ایس یدی یورپا حکومت کے یو ٹرن لینے پر سخت تنقید قرار دیتے ہوئے اسے ’غیر انسانی‘ قرار دیا۔

By

Published : Dec 25, 2019, 11:22 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارميا
کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارميا

مسٹر سدارمیا نے بی ایس یدی یورپا زیر قیادت حکومت کو ’نفرت انگیز فرقہ وارانہ‘ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’ایک منتخب حکومت کو اس قدر غیر انسانی اور نفرت انگیز فرقہ وارانہ نہیں ہونا چاہئے۔ حکومت مینگلور فسادات کے دوران جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو مدد نہ دے کر غلط روایت قائم کر رہی ہے۔ مسٹر یدی یورپا نے تو تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی سزا سنا دی ہے‘‘۔

سابق وزیراعلی نے مسٹر یدی یورپا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فائرنگ کے جرم کی محکمہ سی آئی ڈی سے تحقیقات اور بدھ کو مسٹر یدی یورپا کا بیان باہم متضاد ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر یدی یورپا نے پولیس کو فائرنگ کرنے کا حکم دیا۔

انهوں نے کہاکہ ’’مسٹر یدی یورپا نے پہلے پولیس فائرنگ میں مارے گئے دونوں لوگوں کو مینگلور فسادات کا مجرم ٹھہرا دیا ہے تب سی آئی ڈی جانچ کا ڈرامہ کیوں؟ جانچ کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے۔ اب یہ بھی واضح ہو گیا کہ آپ (مسٹر یدی یورپا) ہی وہ شخص ہیں جس نے پولیس کو لوگوں کی جان لینے کا حکم دیا‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details