اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدارمیا نے الزامات مسترد کیے - سابق وزیر اعظم

کانگریسی رہنما سدارمیا نے صحافیوں سے بات چیت میں مخلوط حکومت کو گرانے سے متعلق الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا۔

دیوگوڑا کے الزامات سے سدارمیانے انکارکیا

By

Published : Aug 24, 2019, 12:00 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST

ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدارميا نے جنتا دل سیکولر۔ كانگریس مخلوط حکومت کو گرانے کے لیے خود کو ذمہ دار ٹہرائے جانے پر سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولرکے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے الزامات سے صاف انکار کیا ہے۔

کانگریسی رہنما سدارمیا نے صحافیوں سے بات چیت میں مخلوط حکومت کو گرانے سے متعلق الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'سابق وزیراعظم نے میرے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت ایسا تبصرہ کیا ہے۔'

سابق وزیراعلی نے کہا کہ 'جنتا دل سیکولر کے رہنما ایچ ڈی كمار سوامی کو ریاست کا وزیراعلی بنانے کی حمایت کے لیے پارٹی کے اعلی کمان کی ہدایات کے مطابق کام کیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'كمارسوامی کا رویہ اور ان کے وزراء کی طرف سے دوسرے وزراء کے دفتر میں مداخلت اور دیوے گوڑا کے دوسرے بیٹے ایچ ڈی ریوننا مخلوط حکومت کے زوال کا سبب بنے۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details