اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کی گاڑیاں ضبط - یادگیر

لاک ڈاون کے دوران ریاست کرناٹک کے یادگیر کی سڑکوں پر بلاضرورت گھومنے والوں کی گاڑیاں پولیس کی جانب سے ضبط کی جا رہی ہیں۔

Shops Opened In Green Zones In Yadgir
یادگیر: بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کی گاڑیاں ضبط

By

Published : Apr 28, 2020, 10:23 AM IST

یادگیر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے شہریوں کی گاڑیوں ضبط کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

یادگیر: بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کی گاڑیاں ضبط

شہر کے کئی مصروف ترین علاقے لاک ڈاون کی وجہ سے ہنوز سنسان نظر رہے ہیں اور تمام دکانیں دوپہر دو بجے سے قبل ہی بند ہورہی ہیں۔

علاقہ میں صبح کے اوقات صرف ضروری اشیاء کی دکانات کو ہی کھلا رکھنےکی اجازت دی گئی ہے اور دکانات پر خریداروں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ نے دوکانداروں کو ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

علاوہ ازیں حکام نے ضلعی سرحدیں بند کردیں ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details