اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود تجارتی ادارے بند - لاک ڈاؤن کی خبر

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن میں رعایت دیے جانے کے باوجود بھی دکانیں، کمپلیکس اور تجارتی سرگرمیاں پوری طرح سے بند ہیں۔

shops and complexes closed despite given relaxation lockdown
لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود تجارتی ادارے بند

By

Published : May 22, 2020, 10:54 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد سے یعنی گزشتہ دو ماہ سے زائد مدت سے دکانیں اور کمپلیکس بند رہنے کے سبب تجارتی افراد شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ تجارتی اور دیگر سرگرمیاں منسوخ رہنے کے سبب دکانوں کے مالکان ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کر پا رہے ہیں۔ مالکان مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود تجارتی ادارے بند

دکان کا کرایہ، بینک کا قرض اور بجلی کا بل بھی ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ دکانیں اور کمپلیکس کھولنے کی اجازت دینے کے لیے ضلع انتظامیہ کو چار سے پانچ دن قبل ہی یادداشت پیش کی گئی تھیں۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے، ضروری انتظامات کرنے، دکان پر آنے والے صارفین کو تھرمل اسکریننگ، سینیٹائزر کا انتظام کرنے سے متعلق بتانے کے باوجود ضلع انتظامیہ نے آج کمپلیکس کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

لاک ڈاؤن میں رعایت کے باوجود تجارتی ادارے بند

ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں رعایت کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود گلبرگہ ضلع انتظامیہ ہی اس معاملے میں صحیح فیصلہ لینے سے قاصر ہے۔ حیدرآباد کرناٹک کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر امرناتھ پاٹل نے اس خیال کا اظہار کیا۔ کورونا وائرس سے اتنا جلد چھٹکارہ ملنے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ اس لیے اس کے ساتھ ہی زندگی گزارنی ضروری ہے۔

اس لیے ضلع انتظامیہ سبھی کو دکانیں، کاروبار کرنے کا موقع دے انہوں نے اس بات کی اپیل کی۔ شہر میں دکانیں اور کاروبار کرنے کا موقع فراہم کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں رعایت کرتے ہوئے ہوٹلوں میں صارفین کھانے کے اشیاء پارسل لے جانے کا موقع فراہم کرنے کے باوجود ضلع میں ہی تاحال ابھی ہوٹل بند ہیں۔ ہوٹلوں کو شروع کرنے سے متعلق ضلع انتظامیہ واضح احکامات جاری نہ کرنے کے سبب ہوٹل مالکان میں بحران دیکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details