ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں تجارتی مراکز بند رہنے کی وجہ سے چھوٹے بڑے دکان مالکان پریشان ہیں۔
لاک ڈاون: گلبرگہ میں دکان مالکان پریشان - کرایہ بھی ادا کرنا مشکل
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں ملک کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے۔
گلبرگہ: تجارتی مراکز بند رہنے سے دوکان مالکان پریشان
گلبرگہ کے روضہ مارکٹ کے دکان مالکان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ریاست کر ناٹک کے کئی اضلاع میں تجارتی مراکز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے مگر گلبرگہ شہر میں کئی ماہ سے دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔'
دکانداروں کو کرایہ بھی ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، دکانداروں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں دکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔