اردو

urdu

ETV Bharat / state

Complains Against Removal Of 9000 Votersشواجی نگر حلقے میں 9000 ووٹرز کے نام غائب، رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت - رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

شیواجی حلقے سے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے ووٹرزلیسٹ سے 9000 سے زائد لوگوں کے نام غائب کئے جانے پر الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے مسلمانوں کے ووٹرز لیسٹ سے نام ہٹائے جانے کو بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے۔ Complains Against Removal Of 9000 Voters

شواجی نگر حلقے میں 9000 ووٹرز کے نام غائب، رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت
شواجی نگر حلقے میں 9000 ووٹرز کے نام غائب، رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

By

Published : Feb 3, 2023, 3:12 PM IST

شواجی نگر حلقے میں 9000 ووٹرز کے نام غائب، رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

بنگلور: حال ہی میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووٹرز ڈیٹا تھیفٹ اسکیام پر سیاست تیز ہو چکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی حکومت پر لوگوں کے نام ووٹرز لیسٹ سے ہٹانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کرناٹک میں ووٹر ڈیٹا تھیفٹ اسکیام کے برد اب ووٹرز کے ڈیٹا کو لیکر ایک اور دھاندلہ سامنے آیا یے۔ بنگلور کے شواجی نگر حلقے سے نمائندگی کر رہے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کرناٹک الیکشن کمیشن پہنچ کر ایک شکایت کی کہ ان کے حلقے کے بیشتر لوگوں کے نام ووٹرز لیسٹ سے غائب ہے۔

رکن اسمبلی رضوان ارشد نے الزام عائد کیا کہ حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تقریباً 9،000 مسلم و عسیائی مذہب کے ووٹرز کو الیکٹورل رول سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے.

شواجی نگر حلقے میں 9000 ووٹرز کے نام غائب، رکن اسمبلی نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

اس موقع پر رضوان ارشد نے کہا کہ یی مسلم و عیسائی کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کے ووٹ ڈالنے کے بنیادی حق کو چھیننے کی کوشش ہے۔بی جے پی کی اس سازش کے خلاف لڑائی لڑی جائے گی۔ بی جے پی اقلیتی طبقے کے نام ووٹرز لسٹ سے اس لئے نکالنے پر اتارو ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں اس کا فائدہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Sachar Commission To Kundu Commission سچر کمیشن کے ذریعہ مسلمانوں میں بیداری آئی ہے، ڈاکٹر ناصر حسین

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے نہ صرف بنگلور سمیت ریاست کے مختلف مقامات سے یہ شکایات کی گئی تھیں کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جارہے ہیں، جسے کرناٹک کانگریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی پر اس میں ملوث ہونے کے الزام عائد کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details