اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیو کمار نے ڈاکٹرز اور مریضوں کی خیریت دریافت کی

حزب اختلاف کے رہنما ڈی کے شیو کمار وکٹوریہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور کووڈ-19 مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

شیو کمار نے وکٹوریہ ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملاقات کی
شیو کمار نے وکٹوریہ ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملاقات کی

By

Published : Jul 15, 2020, 3:13 PM IST

ریاست کرناٹک میں کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے اپنے ہمراہ سلیم احمد کے ساتھ شہر کے معروف سرکاری وکٹوریہ ہسپتال پہنچے، جہاں وہ ڈاکٹرز اور کووڈ-19 میں مبتلا مریضوں سے ملاقات کی۔

شیو کمار نے وکٹوریہ ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملاقات کی

واضح رہے کہ شیو کمار نے یڈیورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت سے کہا تھا کہ اچھا ہوتا کہ وزیر اعلیٰ اور دیگر وزرا کسی ہسپتال پہونچتے اور ڈاکٹرز و مریضوں کا جائزہ لیتے تو انہیں پتہ چلتا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے لوگ کس قدر تکلیف میں ہیں۔

شیو کمار نے وکٹوریہ ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں: حکومت نجی ہسپتالوں کو اعتماد میں لے: ڈی کے شیو کمار

اس موقع پر کرناٹک کانگریس کے ورکنگ صدر سلیم احمد نے اس دورے کے متعلق بتایا کہ وہ ہسپتال کے انتظامات سے مطمئن ہیں لیکن شہر کے دیگر ہسپتالوں میں حالات درست نہیں اور یہ کہ آنے والے دنوں میں اس تعلق سے حکومت کی کمیوں کو واضح کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details