اردو

urdu

ETV Bharat / state

شموگہ: گاندھی مارکیٹ میں 400 کلو پلاسٹک ضبط

شموگہ شہر کو پلاسٹک سے آزاد بنانے کے لئے محکمہ کارپوریشن نے کاروائی کرتے ہوئے گاندھی مارکیٹ سے 400 کلو پلاسٹک ضبط کیا۔

Shimoga anti plastic drive: 400 KG plastic recovered
شموگہ: گاندھی مارکیٹ میں 400 کلو پلاسٹک ضبط

By

Published : Feb 18, 2020, 2:21 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے شموگہ شہر میں محکمہ کارپوریشن کے افسران کی جانب سے گاندھی مارکیٹ کے اسٹار گوڈس شاپ سے 400 کلو پلاسٹک ضبط کیا گیا۔

شموگہ: گاندھی مارکیٹ میں 400 کلو پلاسٹک ضبط

اس موقع پر شموگہ کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مداکیری نائک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شموگہ شہر کو پلاسٹک سے آزاد شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لئے پلاسٹک کی خرید و فروخت کو بند کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں بھی شہر میں پلاسٹک کو فروخت کیا جا رہا ہو اس کی اطلاع کارپوریشن کو دیں۔ انہوں نے کہا عوام کے تعاون سے ہی شہر کو پلاسٹک سے آزاد بنایا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details