ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے مضافات ہوسور میں قائم انڈین ایمپائر یونیورسٹی کا یوم تاسیس کا انعقاد کیا گیا۔
اس یوم تاسیس میں کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے ودیا نگر کالونی کے رہائشی شیخ عبدالوحید کو ان کی سماجی خدمات کے لیے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔
گلبرگہ: شیخ عبدالوحید کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی بجٹ 2021 صنعت کاروں کے لئے مایوس کن'
انڈین ایمپائر یونیورسٹی کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن ڈاکٹر شینی ہاروین، ڈاکٹر کے اے منوہر صدر انڈین نیشنل ٹریڈ یونین، کانگریس کے سامی دورائی مدارس ہائی کورٹ سابقہ صدر براے حقوق اطفال کرناٹک اسٹیٹ اور ڈاکٹر کے کمار صدر ساؤتھ اور دیگر کے موجودگی میں شیخ عبدالوحید کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گی۔
اس کے ساتھ ہی یونیورسل ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے انٹرنیشنل سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔ اس دوران انھیں انٹرنیشنل سیمینار ورلڈ پیس میں حصہ لینے پر توصیف نامہ یادگار اور ایک میڈل سے نواز گیا۔ جس سے شیخ عبدالوحید کو اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل ہونے پر گلبرگہ کے سماجی ملی تنظیموں کے جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔