بیدر:کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع شاہین ادارہ کے حفاظ طلباء NEET امتحان میں شرکت کرتے ہوئے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ طلباء نے نیٹ امتحان میں بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے میڈیکل کالجوں میں اپنی اپنی سیٹیں کنفرم کرنے میں کامیاب رہیں۔Shaheen Organization In Bidar Congrats NEET Toppers
بیدر میں واقع شاہین ادارہ کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور ثابت قدمی ہی کامیابی کی ضامن ہے۔آپ کی یہ کامیابی صرف آپ کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔