اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Urdu Day in Bidar شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد - International Urdu Day

چیئرمین شاہین ادارہ جات ہیدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ہم اردو سے خوب محبت کرنے والے بنیں۔ لفظوں میں گفتار و تقریر کے نہیں بلکہ کردار کے غازی بنیں۔ شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Shaheen Girls Degree College held Urdu Day in Bidar

International Urdu Day in Bidar
International Urdu Day in Bidar

By

Published : Nov 15, 2022, 2:23 PM IST

بیدر:شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ ہماری اردو زبان برصغیر میں بولی جانے والی اہم ترین زبانوں میں سے ایک ہے ۔ عالمی یوم اردو منانے کا مقصد اردو زبان کی مقبولیت کو اجاگر کرنا اور اس کی اہمیت کو سراہنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات ہیدر نے شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں منعقدہ عظیم الشان یوم اردو کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماہ نومبر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ میں یوم اردو کے علاوہ قومی یوم تعلیم ٹیپو سلطان جینی اور یوم اطفال یعنی پنڈت جواہر لال نہرو جینتی منائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف اور بزرگوں حضرات جن کی زبان دانی کا ہم دم بھرتے ہیں۔ ان ہی اہل زبان کے توسط سے اردو کا حسین سفر رواں ہے۔ ان کے لہجے ایسے عطر دان سے تھے کہ ان بچوں سے کئی زبانوں کے گلدان سی خوشبو بھی رچ بس کر محب اردو کے علاوہ غیر کو بھی معطر کر دیتی تھیں۔ Shaheen Degree College for Girls held Urdu Day in Bidar

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اردو محض ایک بھاشا نہیں ہے بلکہ گنگا جمنی تہذیب ہے۔ یہ ہندوستان کی ثقافت میراث بھی ہے ۔ اہل ہند کے مطابق اردو زبان ہمارے بھارت کی ماتر بھاشا ہندی کی سگی بہن بھی تصور کی جاتی ہے ضروری ہے کہ ہم اردو سے سچی محبت کرنے والے بنیں۔ لفظوں میں گفتار و تقریر کے نہیں بلکہ کردار کے غازی بنیں مثلاً ہم جس شعبہء حیات سے تعلق رکھتے ہیں خواہ انتظامیہ، عدلیہ تعلیم، صحافت تجارت ہو، غرض جو جہاں ہے وہ اپنی مادری زبان اردو کو اپنی زندگی میں شامل کرے تاکہ آنے والی نسل بھی اس امانت کی پاسداری کر سکے۔ آئیے اس عالمی یوم اردو کے دن عہد کریں کہ ہم سب اس تہذیب اور ثقافت ورثہ کی حفاظت کرنے اور فروغ دینے کے عمل کا حصہ بنیں جو ہماری اپنی پہچان ہے۔ شاہین ادارہ جات ہیدر نے اپنے منفرد پروگرام ”اے آئی سی یو کے ذریعے تقریباً ایک ہزار مسلم طلباء جو اردو زبان سے واقف نہیں تھے انھیں اردو زبان پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنایا،

شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شاہین ادارہ جات بیدر میں جو برسر خدمات مسلم ایمپلائز اردو نہیں جانتے ہیں انھیں بھی اے آئی سی یو کے ذریعے اردو پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔ یہ ہمارا عمل چلتا رہے گا اور ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ جن افراد کو اردو نہیں آتا ہے ہم نھیں اردو پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ہماری ریاست کی کنڑا زبان کو بھی ہمیں سیکھنا ضروری ہے۔ کنڑ ہماری ریاست کی سرکاری زبان ہے۔ ہم اس زبان کے فروغ کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کے مسلم ایمپائز اور مسلم طلبا جنھیں اردو نہیں آتی ہے ہم انہیں با ضابطہ اردو پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنائیں گے۔

شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد

اس موقع پر محترمہ مہر سلطانہ ڈائریکٹر شاہین اداره جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو نہایت شیرین و مہذب زبان ہے شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ہمیشہ اردو کے فروغ کے لیے ان پروگرامس و مقابلہ جات کیے جاتے ہیں تا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی بھی ہو اور اردو کوفروغ حاصل ہو۔ اس موقع پر شاہین ڈگری کالج کی طالبات کی جانب سے شائع کردہ وال بورڈ میگزین کا رسم اجراء ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ شاہین ڈگری کالج بیدر کی پرنسپل افراء ناز صاحبہ نے اس موقع پر کہا کہ شاہین ڈگری کالج کی طالبات نے یوم اردو کی مناسبت سے اردو خطاطی کے نمونوں کو پیش کیا جسے اپنے ہاتھوں سے تحریر کیا جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ اس طرح چارٹ پیٹنگ کے مقابلہ جات بھی ہوئے جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس آرٹ گیلری کا افتتاح محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات نے کیا۔ پروگرام کا آغاز قراءت کلام پاک سے کیا گیا جب کہ نظامت کے فرائض حائقہ معلمہ بی اے اور یاسمین معلمہ نے بحسن وخوبی انجام دیے۔ آخر میں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ محترمہ افرا ناز پرنسپل شاہین ڈگری کالج بیدر کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details