اس موقع پر شاہین کالج کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین کالج کو کرناٹک کے بیدر شہر میں یکم دسمبر 1989 کو 17 طلبا کے ساتھ ایک کمرے میں آغاز ہوا تھا۔ آج ملک بھر میں شاہین کالج کے 37 برانچ قائم کئے گئے ہیں اور اب تک 1900 طلبہ ڈاکٹر بن کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انھوں کہا شاہین کالج ایک اقلیتی ادارہ ہے۔ یہاں پر ہر مذاہب کے طلبہ تعلیم حاصل کر تے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ اس کالج کے ذر یعے طلبہ کو پو ری آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کر نے کا موقع دیا جاتا ہے، جس میں طلبہ کو اپنے مذہبی تہذیب اور اچھائی اور برائی کی ایک پہچان بھی کروائی جاتی ہے۔ تاکہ طلبہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کرسکیں۔