بیدر:جس طرح ہر بچے کے لئے تعلیم ضروری ہے، ٹھیک اسی طرح سے بچوں کا کھیل کود میں حصہ لینا بھی ضروری ہے۔ یہ بات سید حفیظ الدین قادری المعروف گیسو دراز قادری پرنسپل شاہین کالج بیدر نے ضلع سطحی دسہرہ اسپورٹس کے فٹبال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، شٹل بیاٹمنٹن، کراٹے، باکسنگ اور شاٹ پُٹ میں شاہین کالج بیدر کی فاتح ٹیموں کو مبارکباد دے کر ان کی حوصلوں افزائی کرتے ہوئے کہی۔ Shaheen College Bidar Perform Well In District Sports Meet
انھوں نے کہا کہ طلبا کو چاہیے کے حصولِ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اچھی صحت و تندرستی کو برقرار رکھیں جس طرح نصابی تعلیم ذہنی صلاحیتیں اور بہتر کردارپروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی طرح اسپورٹس نوجوانوں میں نظم ونسق، احساس ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتوں کے لئے راہ ہموار کرتی ہے۔