اردو

urdu

ETV Bharat / state

Significance of Shab e-Barat: شب برات نزول رحمت و مغفرت کی رات - یکم شعبان سے پندرہویں شعبان تک روزہ رکھیں

اللہ رب العزت کا ہم پر یہ احسان ہے کہ ہم پر برکت والے مہینے اور مقدس راتیں نصیب فرمائی ہے۔جس میں شب قدر، جمعہ والی رات، شب عیدین کی راتیں بڑی فضیلت والی راتیں ہوتی ہیں۔ اسی طرح شب برات نزول رحمت کی رات ہے۔ Shab e-Barat, Night of Mercy and Forgiveness

شب برات نزول رحمت و مغفرت کی رات
شب برات نزول رحمت و مغفرت کی رات

By

Published : Mar 14, 2022, 6:36 PM IST

مولانا محمد عتیق الرحمن رشادی نقشبندی ناظم مدرسہ عربیہ نور الصفہ للبنات بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا ہم پر یہ احسان ہے کہ ہم پر برکت والے مہینے اور مقدس راتیں نصیب فرمائی ہے۔جس میں شب قدر، جمعہ والی رات، شب عیدین کی راتیں بڑی فضیلت والی راتیں ہوتی ہیں۔ اسی طرح شب برات نزول رحمت کی رات ہے۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺنے فرمایا کہ اس رات میں قیام کرنا اور دن میں روزہ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺرجب کا چاند دیکھ کر اللہ سے دعا کرتے کہ اللہ رجب، شعبان اور رمضان والے مقدس مہینے ہمیں نصیب فرما۔ Shab e-Barat, Night of Mercy and Forgiveness

شب برات نزول رحمت و مغفرت کی رات

انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ صحابہ سے کہا کرتے تھے کہ یکم شعبان سے پندرہویں شعبان تک روزہ رکھیں۔ اور پندرہ شعبان کے بعد روزہ نہ رکھیں کیونکہ رمضان کے فرض روزے رکھنا ہوتا ہے۔شب برات اہل ایمان کے لیے رحمتوں برکتوں نعمتوں مغفرت و فیصلوں اور عبادت والی رات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulema Task on Cemeteries: شب برات سے قبل قبرستانوں میں تمام سہولتیں فراہم کرنےکا مطالبہ

مولانا عتیق الرحمن رشادی نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں شب برات کی رات عبادتیں کرنے کی توفیق نصیب فرما اور اپنے حبیب ﷺکے صدقے طفیل ہماری پریشانیوں کو دور فرما۔ ہمارے رزق میں برکت عطا فرما۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details