اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 9:25 AM IST

Updated : Oct 26, 2023, 2:28 PM IST

ETV Bharat / state

Horrific Road Accident کرناٹک: سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک

ریاست کرناٹک کے چکبالاپور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ Tata sumo hits truck in chikkaballapur

Etv Bharat
Etv Bharat

چکبالاپور: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پڑوسی ریاست کے چکبالا پور ٹاون کے ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی ٹاٹا سومو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، ٹہری ہوئی سمنٹ کی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

یہ افراد ٹاٹا سومو گاڑی میں بنگلورو کی سمت جارہے تھے۔ گاڑی میں 18 افراد سفر کررہے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک شدہ افراد کا تعلق آندھرا پردیش کے ستیہ سائی ضلع کے گورنٹلہ منڈل سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق کہر کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین میں دو خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد زخمی

پولیس نے کہا کہ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کا تعلق ستیہ سائی ضلع سے ہے تاہم وہ بنگلورو کے ہونگاسندرا میں مقیم تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔حادثہ کے اثر سے گاڑی کے دروازے جام ہوگئے۔ مقامی افراد اور پولیس کو ان دروازوں کو کاٹنا پڑا تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جاسکے۔ وزیراعلی کرناٹک سدارامیا نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں لاپرواہی، نشہ کی حالت میں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے کے باعث سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں متعدد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئے دن سڑک حادثات سے بچنے کے لئے مختلف قسم کی ہدایات دی جاتی ہیں جبکہ مختلف پروگرامس سے سڑک حادثات سے بچنے کے لئے شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 2:28 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details