کرناٹک کے ضلع بیلگام میں آج دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہونے کی وجہ سے پانچ خواتین سمیت سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ 23 لوگ زخمی ہوگئے۔
کرناٹک میں دو گاڑیوں کی ٹکر میں سات مزدوروں کی موت - کرناٹک میں دو گاڑیوں کی ٹکر
ریاست کرناٹک میں بیلگام ضلع کے سوداتی۔دھارواڑ مارگ پر دو گاڑیوں کی ٹکر میں پانچ خواتین سمیت سات مزدوروں کی موت ہوگئی اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔
کرناٹک میں دو گاڑیوں کی ٹکر میں سات مزدوروں کی موت
پولس نے سنیچر کو بتایا کہ رام درگ تعلقہ کے چونچانور گاؤں کے کچھ مزدور جمعہ کی رات کام سے گھر لوٹ رہے تھے، تبھی ان کی گاڑی کی ٹکر دوسری گاڑی سے ہوگئی۔اس حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
پولس افسران جائے واقع پر پہنچ گئے ہیں اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔