اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

ضلع گلبرگہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گلبرگہ: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک
گلبرگہ: سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

By

Published : Sep 27, 2020, 12:25 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کار ٹرک میں زبدست ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے سات لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے لئے اسپتال لے جایا جارہا تھا۔

اس سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عرفانہ بیگم جس کی عمر (25)، روچیا بیگم (50)، ابیدھابی بیگم (50)، منیر (28)، محمد علی(38)، شوکت علی (29) اور جئےچنبی (60) کے نام سے ہوئی ہے۔ سبھی آلندا تعلقہ کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے احتیاط برتنے کی اپیل

حادثے کے بعد پولیس کے اعلی افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details