اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: سینئر صحافی روی بیلاگیر انتقال کرگئے - کنڑ زبان ٹیبلوئڈ 'ہائے بنگلور'

روی بیلاگیر کو جمعرات کی رات دیر گئے 'ہائے بنگلور' کے دفتر میں دل کا دورہ پڑا۔

کرناٹک: سینئر صحافی روی بیلاگیر انتقال کر گیئں
کرناٹک: سینئر صحافی روی بیلاگیر انتقال کر گیئں

By

Published : Nov 13, 2020, 10:50 AM IST

ریاست کرناٹک کے سینئر صحافی، مصنف اور کنڑ زبان ٹیبلوئڈ 'ہائے بنگلور' کے ایڈیٹر روی بیلاگیر کا 62 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق روی بیلاگیر کو جمعرات کی رات دیر گئے 'ہائے بنگلور' کے دفتر میں دل کا دورہ پڑا۔

اسے فوری طور پر اپولو اسپتال لایا گیا اور علاج کے دوران وہ دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ روی بیلاگیر 15 مارچ 1958 کو بیلری میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ کنڑا زبان کے ادیب، سینئر صحافی، ایڈیٹر، ناول نگار ، اور اداکار تھے۔ 2019 میں اس نے بگ باس کنڑا 7 میں حصہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details