بنگلورو میں آر وی کالج میں "ویمن امپاورمنٹ" کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر تعلیم و نفسیات صبا پرویز اور طالبات کے درمیان ایک مؤثر انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں طالبات کے سامنے واضح کیا گیا کہ "خواتین کو بااختیار بنانا" کیا ہے اور اس مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صبا پرویز نے بتایا کہ خواتین کسی بھی اعتبار سے کمزور نہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے ڈر و ہچکچاہٹ کو دور کریں اور اپنی خوبیوں کو ابھاریں۔