یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع ضلع انتظامیہ دفتر کے آڈیٹوریم ہال میں چائلڈ لیبر ڈے کے موضوع پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جی ننجنڈیا نے کہا کہ یہ حقیقت کہ آزادی کے ستر سال بعد بھی چائلڈ لیبر کا رواج ہے، یہ معاشرے اور ملک کے لیے ایک لعنت ہے۔ والدین اور حکام چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے اور چائلڈ لیبر کے بچوں کے لیے اچھی تعلیم اور اچھی صحت پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو چائلڈ لیبر کے طور پر رکھنا غیر آئینی اور چائلڈ لیبر ایبولیشن ایکٹ کے تحت جرم ہے۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کو سزا دی جا سکتی ہے۔لوگوں میں اگر بیداری مہم چلائی جائے تو بچہ مزدوری کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔