اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar On Islam ورنگل کی مسجد ذکر میں عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے پروگرام - عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے پروگرام

ورنگل کے ایل بی نگر میں واقع مسجد ذکر کی انتظامیہ کی جانب سے عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انگریزی اور تلگو کے علاوہ دیگر زبان میں اسلام کی اہیمت پر روشنی ڈالی گئی۔

ورنگل کی مسجد ذکر میں عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد
ورنگل کی مسجد ذکر میں عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jul 6, 2023, 11:27 AM IST

ورنگل کی مسجد ذکر میں عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

ورنگل:ریاست تلنگانہ کے ورنگل کے ایل بی نگر میں واقع مسجد ذکر کی انتظامیہ کی جانب سے عید ملن اور مسجد پریچے کے عنوان سے اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے مشہور علمائے اکرام نے شرکت کی ۔

اس پروگرام میں علمائے اکرام نے انگریزی اور تیلگو کے علاوہ دیگر زبان میں اسلام کی اہیمت پر روشنی ڈالی گئی۔ مسجد ذکری انتظامی کمیٹی کی جانب سے برادران وطن کی خدمت میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تیلگو زبان کے ماہر مقرر محمد اسماعیل نے برادران وطن کی خدمت میں اسلام اور اس کے متعلق احکامات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق تفصیلات بتائی۔

اس موقع پر خصوصی مقرر مولانا محمد اسماعیل لاتور مہاراشٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ذکر ایل بی نگر ورنگل میں ایک منفرد پروگرام رکھا گیا اس خصوصی پروگرام میں برادران وطن کے اہل علم پڑھے لکھے اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلام اور اس مذہب سے متعلق بھائی چارہ اور مساوات سے متعلق اور اللہ تبارک و تعالی سب کا رب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام عالم اسلام کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور قران مجید تمام انسانوں کے لیے ہدایت والی کتاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bidar Water Problem ضلع بیدر میں پینے کے پانی کی پریشانی نہیں ہوگی

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب چند مفاد پرست احباب اسلام کو سماج میں بدنام کرنے اور اسلام اور اس کی تعلیمات کی غلط تصویر بتانے کا کام کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا فلم اور دیگر ذرائع سے اسلام کی غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے۔ اس لیے ایسے ماحول میں اس طرح کے پروگرام کی کافی اہمیت اور ضرورت بتائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details