ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے ریاست بھر میں بابا صاحب امبیڈکر کی 64 ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
بابا صاحب امبیڈکر کی 64 ویں برسی پر سیمینار کا انعقاد - اردو نیوز
مرکزی وریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ غیر ضروری قوانین اور عوام مخالف پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی غرض سے دلت سنگھرش سمیتی کے طرف سے ایک پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
اس تعلق سے دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی صدر ساگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وریاستی حکومت کی جانب سے غیر ضروری قوانین اور عوام مخالف پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی غرض سے یہ پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی دلت سمیتی کی جانب سے ہم مذمت کرتے ہیں، ساگر نے کہا کہ بی جے پی صرف اقتدار میں رہنے کے لیے ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے ہر فرد کو جمہوری حق حاصل ہے وہ اپنے مذہب میں رہتے ہوئے اپنے حساب سے کھانے پینے اور رہنے کے لئے آزاد ہیں۔ ملک میں رہنے والے اور تمام مذہب کے ماننے والے لوگوں کو برابر کا حق حاصل ہے۔
اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے دیگر ذمہ داران کے علاوہ کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی بھی موجود تھے۔