یادگیر کے گاندھی چوک میں واقع اپنی چھوٹی سی دکان پر بلا مذہب و ملت لوگوں کو لسی اور پانی پلا رہے محمد عثمان گل فروش نے بتایا کہ گزشتہ چھ سال سے وہ اپریل اور مئی کے دو مہینے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں جس سے انہیں کافی سکون ملتا ہے۔ رمضان المبارک کی برکت عام دنوں کی بہ نسبت ماہ رمضان میں خصوصی طور پر نظر آتی ہے۔ Selfless Service of a Florist
روزے دار مسلمان کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ویسے کھجور رمضان المبارک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اور سب سے پسندیدہ پھل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں کھجوروں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ہوتی ہیں۔ اس تعلق سے ایک کھجور کی دکان کے مالک نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر عجوہ مبروم، زیدی، سکھرکی، کلمی کھجور وغیرہ زیادہ فروخت کی جارہی ہیں۔