اردو

urdu

ETV Bharat / state

توہین رسالت کے کلیدی ملزم پر یو اے پی اے لگایا جائے: سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ - سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ

ریاست کرناٹک کے ضلع بنگلور میں فیس بک کے ذریعہ نوین نامی شخص نے ایک قابل توہین پوسٹ شیئر کیا تھا، جس کے بعد سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کے جنرل سیکرٹری معین العباس نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت کے اصل ملزم نوین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی جائے۔

توہین رسالت کے اصل ملزم نوین پر یو اے پی اے لگایا جائے: سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ
توہین رسالت کے اصل ملزم نوین پر یو اے پی اے لگایا جائے: سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ

By

Published : Aug 21, 2020, 4:13 PM IST


ضلع بنگلور میں فیس بک کے ذریعہ نوین نامی ایک شرپسند نے توہین رسالت کرتے ہوئے ایک اشتعال انگیز پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد شہر کے کچی آبادی والے علاقوں میں تشدد برپا ہوا جس میں پولیس فائرنگ کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے.

توہین رسالت کے اصل ملزم نوین پر یو اے پی اے لگایا جائے: سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ
اس معاملے میں پولیس کارروائی میں اب تک تقریباً 400 افراد کو ہراست میں لیا گیا یے اور حکومت کرناٹک نے ان میں سے 61 افراد کے خلاف یو اے پی اے قانون کے تحت قمدمہ درج کیا یے. اس سلسلے میں شہر کے معروف وکیل اور سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کے جنرل سیکرٹری معین العباس نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت کے اصل ملزم نوین کے خلاف بھی یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے.

سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کے جنرل سیکرٹری معین العباس نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعہ مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس تشدد میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔نوین نامی اس شخص کے پوسٹ کے ذریعہ شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔اس لیے جو بھی لوگ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تھے ان کے خلاف یو اے پی اے قانون کے تحت مقدمہ کرنا چاہیے۔


واضع رہے کہ ڈی جے ہلی جیسے کچی آبادی علاقوں کے رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان گرفتار شدہ ملزمین کی قانونی امداد کرنے کی غرض سے شہر کے معروف وکلا نے "سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ" کا قیام کیا ہے.

کانگریس رکن اسمبلی اکھنڈ سری نواس مورتی کے ایک قریبی رشتہ دار کی جانب سے فیس بک پر ایک خاص مذہب کے تعلق سے مبینہ توہین آمیز تبصرہ کیے جانے کے بعد بنگلور میں تشدد شروع ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details