بنگلور: کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ نے جمعہ کو نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق ریاست کی کامیابی کا اوسط 74.67 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پچھلے دو برسوں میں کامیابی کا اوسط بالترتیب 61.8 فیصد اور 61.88 فیصد تھا۔ اس طرح اس سال 12.79 فیصد بہتر نتائج ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری رتیش سنگھ اور اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ کے چیئرمن رام چندرن نے ایک پریس کانفرنس میں پی یوسی سکینڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ رتیش سنگھ نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں منعقد ہونے والے سکینڈ پی یو سی امتحانات میں کل 702067 طلبا نے شرکت کی جس میں سے 524209 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، وہیں اس مرتبہ نتیجہ 74.67 فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ آرٹس میں 61.22 فیصد، کامرس میں 75.89 اور سائنس میں 85.71 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 349901 لڑکوں نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 241607 نے کامیابی حاصل کی، وہیں لڑکوں 69.05 فیصد رہا جب کہ لڑکیوں نے فیصد 80.25 رہا۔352166 لڑکیوں نے امتحان دیا جس میں سے 282602 نے شاندار نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔
دکشن کنڑا کے موڈبیدری میں واقع الوا پی یو کالج کی اننیا نے کامرس اسٹریم میں 600 میں 600 مارکس اسکور کرتے ہوئے صد فیصد مارکس کے ساتھ ریاست بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ جب کہ شعبہ آرٹس میں بنگلور این ایم کے آروی کالج کی طالبہ تبسم شیخ نے 593 مارکس کے ساتھ ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح شعبہ سائنس میں جئے نگر کی این ایم کے آر وی پی یو سی کالج کی طالبہ سوربی اور کولار ، سرینواس پور گنگوتری پی یو کالج کے طالب علم ایس ایم کوشک نے 596 مارکس کے ساتھ پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shaheen College Bidar 12th Results کرناٹک کے بارہویں جماعت کے نتائج میں شاہین کالج کی شاندار کارکردگی