اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ڈی پی آئی، بلدیہ انتخابات میں حصہ لے گی

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، شاہ پور کے بلدیہ انتخابات میں 10 سے زائد امیدوار میدان میں اتارے گی، جس میں سے دو خواتین امیدوار بھی شامل ہوں گی۔

ایس ڈی پی آئی

By

Published : May 10, 2019, 8:17 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر سید اسحاق حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر شاہ پور کے 31 بلدیہ حلقوں کے مسلم اور دلت اکثریت والے علاقوں میں اپنے امیدوار اتارے گی۔

ایس ڈی پی آئی، بلدیہ انتخابات میں حصہ لے گی

انہوں نے کہا کہ 'ایس ڈی پی آئی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاہ پور میں عام لوگوں کے بنیادی مسائل کو لے کر ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ انشاءاللہ امید ہے کہ ہمیں اس بلدی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ حلقوں میں کامیابی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی شاہ پور کے بلدیہ انتخابات میں دس سے زائد امیدوار میدان میں اتارے گی۔ جس میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں بلدیہ کے انتخابات ہونے جارہے ہیں پرچہ نامزدگی شروع ہوچکی ہے 16 مئی آخری تاریخ ہے 29 مئی کو انتخابات ہوں گے اور 31 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details