بنگلورو: ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ کر چکی ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ ساتھ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کر لی ہے۔ اسی درمیان سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ریاست میں آنے والے انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی گئی۔ ایس ڈی پی آئی کی یہ دوسری فہرست ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اپنی طاقت اور عوامی حمایت کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اتری ہے۔ سماجی انصاف کے قیام کے لئے جدوجہد کریں گے اور بدعنوانی کا خاتمے اور ریاست کی غریب عوام کی ترقی ان کے اہم ایجنڈے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مڈیکیری سے ایڈووکیٹ امین محسن، رائچور حلقے سے سید اشحاق حسین (خالد)، تیرڈال حلقے سے یمونپا گنادال، موڈیگیرے حلقے سے انگڈی چندرو، وجے پور حلقے سے عطاء اللہ دراکھی، منگلور (اولال) حلقے سے ریاض فرنگی پیٹے، گلبرگہ نارتھ حلقے سے رحیم پٹیل، پتور حلقے سے شافی بلارے، ہبلی ایسٹ حلقے سے ڈاکٹر وجے ایم. گنترال آنے والے ریاستی انتخابات میں حصہ لیں گے۔