اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج - کورونا وائرس سے متعلق خریدی گئی اشیاء

سید اسحاق خالد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا وائرس کے آلات کی خریداری کی صحیح معلومات اور تفصیلی ڈیٹا فراہم نہیں کر رہی ہے۔'

شاہ پور میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج
شاہ پور میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

By

Published : Jul 14, 2020, 1:56 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں (ایس ڈی پی آئی) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کرناٹک کی ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے نام پر ہزاروں کروڑوں کا گھوٹالا کیا ہے۔'

شاہ پور میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

سید اسحاق خالد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا وائرس سے متعلق خریدی گئی اشیاء کی صحیح معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ماسک، سینیٹائزر، دستانے، آکسیجن سلنڈر، ٹیسٹ ہینڈ دستانے کے علاوہ فوڈ پیکٹ کی تقسیم کے نام پر گھوٹالہ کئے گئے ہیں۔'

ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر سید اسحاق خالد نے کہا کہ 'وزیر صحت کرناٹک سری راملواور اور وزیر ریونیو اشوک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کے فوری استعفے دیں۔'

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details