اردو

urdu

گلبرگہ: ایس ڈی پی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Dec 23, 2020, 9:30 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی کے جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے سابق صدر محسن نے کہا کہ بنگلور ڈی جے ہلی میں ہوئے فسادات کے معاملے کو لیکر بی جے پی حکومت این آئی اے کے ذر یعے صرف مسلم لیڈران کو ہی نشانہ بنا کر گرفتار کر رہی ہے۔

SDPI protest against bjp government in gulbarga
ایس ڈی پی آئی کا حکومت کے خلاف احتجاج

محمد محسن نے کہا کہ بنگلور ڈی جے ہلی میں فسادات برپا کر نے والا نوین نامی شخص پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، صرف ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی کے کارکنان کو ہی نشانہ بنا کر گرفتار کی جارہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے صرف بی جے پی اور آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت اے این آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

'بی جے پی سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے'

محسن نے کہا کہ بنگلور میں اب تک صرف مسلم نوجوانوں کو ہی گرفتا رکیا گیا ہے، جو اس تشدد میں شامل نہیں تھے۔ اس لئے جلد سے جلد گرفتار کئے گئے افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details