ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کی جانب سے ضلع کمشنر آفیس کے سامنے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی نے گورنر سے انسداد گئو کشی بل پر دستخط نہیں کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی کے گلبرگہ ضلع سیکریٹری ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ، 'کرناٹک میں بی جے پی حکومت اپوزیشن پارٹیوں سے مشورہ کیے بغیر ریاست میں گئو کشی پر پابندی کا آرڈیننس جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'گئو کشی بل کو دستخط کے لیے گورنر کے پاس بھیجا گیا ہے۔ اس لئے آج ایس ڈی پی آئی کے جانب سے ریاست بھر میں اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔'