اردو

urdu

ETV Bharat / state

'منگلور میں دو اموات حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے' - ایس. ڈی. پی. آئ

ایس. ڈی. پی. آئی کے ذمہ داران نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو کورٹ میں لے جائیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔

'منگلور میں دو اموات حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے'
'منگلور میں دو اموات حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے'

By

Published : Dec 20, 2019, 9:08 PM IST


ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں گزشتہ روز شہریت ترمیم قانون کے خلاف پرزور احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران پولیس کی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہلاک ہوگئے تھے۔

منگلورو شہر میں ہوئے اس واقعہ سے متعلق ایس. ڈی. پی آئ نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور بتایا کہ یہ تشدد کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ پولیس کی ایک سازش تھی جس کے تحت دو افراد ہلاک کیا گیا۔

'منگلور میں دو اموات حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے'

ایس. ڈ. پی. آی کے ذمہداران نے ایک وڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگلورو پولیس کمیشنر ڈاکٹر ہرشہ پر ان دو اموات کا الزام عائد کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ کھلے عام قتل ہے جس کے لئے ڈاکٹر ہرشہ کو فوری طور پر برخاست کیا جائے۔

ایس. ڈی. پی.. آئ کے ذمہداران نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو کورٹ میں لے جائیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتول افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details