بنگلور:2023 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ووٹرز کو راغب كرنے کے لئے مہم شروع ہوچکی ہے۔کرناٹک میں کانگریس کے علاوہ جے ڈی ایس پارٹی انتخابات کے میدان میں بگل بجا چکی ہیں۔ اس كے ساتھ ایس ڈی پی آئی نے اگلے انتخابات كے مدنظر پرسیاسیت كی جنگ میں برتری حاصل كرنے كے لئے میدان میں اتر چكی ہے۔ SDPI organizes people's power Conference in Bengaluru
ایس ڈی ہی آئی کا بنگلورمیں عوامی جلسہ
اس سلسلے میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی جانب سے ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پربعنوان'عوام کو اقتدار'منعقد کئے گئے۔ دارالحکومت بنگلور کے چارلز گراؤنڈ میں بھی ایس ڈی پی آئی كی جانب سے عوامی بیداری مہم سے متعلق جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ڈی پی آئی كے ریاستی صدر عبد المجید نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئےکہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی، ایس ڈی پی آئی كو صرف اور صرف اس مقصد سے ہدف بنا رہی ہے کہ وہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی آرہی ہے۔ اس کے نتیجے میں عوام سیاسی طور پر بیدار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Majlis E Millia Islamia بدعنوانی کے الزامات کے بعد مجلس ملیہ اسلامیہ کی کمیٹی تحلیل
عبدالمجید نے بتایا کہ کانگریس کی جانب سے بھی ایس ڈی پی آئی کو بی جے پی کی بی-ٹیم کہ کر بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے، لیکن اب عوام اچھی طرح سے یہ جانتی ہے کہ جب ریاست میں مسائل یا مصائب آئے تو مظلومین کے لیے کون کھڑا رہا، کانگریس جہاں مدوں کو اتھانے میں ناکام رہی، تبھی ایس ڈی پی آئی آگے آکر مظلومین ہے ساتھ انصاف کے لئے کھڑی رہی۔
ایس ڈی پی آئی كےرہنما عبد المجید نے بتایا کہ ایس ڈئ پی آئی بنگلورو کارپوریشن اور 2023 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔انتخابی مہم كے دوران عوام كوبی جے پی كی ناكام اور عوام مخالف پالیسیوں سے واقف كرانے كی ہر ممكن كوشش كریں گے۔