اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 5:16 PM IST

Updated : Dec 6, 2023, 5:27 PM IST

ETV Bharat / state

ایس ڈی پی آئی کرناٹک کی جانب سے ’بیلگاوی چلو جاتھا‘ کا آغاز

آج بابا صاحب امبیڈکر کی برسی کے موقع پر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کی جانب سے "بیلگاوی چلو" جاتھا شروع کیا گیا جو کہ ریاستی اسمبلی کے روبرو سے نکل کر بیلگام شہر کی طرف روانہ ہوا.

ایس ڈی پی آئی کرناٹک نے اسمبلی پہنچ کر مطالبات پیش کرنے کے لیے بیلگاوی چلو جاتھا کا آغاز کیا
ایس ڈی پی آئی کرناٹک نے اسمبلی پہنچ کر مطالبات پیش کرنے کے لیے بیلگاوی چلو جاتھا کا آغاز کیا

ایس ڈی پی آئی کرناٹک کی جانب سے ’بیلگاوی چلو جاتھا‘ کا آغاز

بنگلور: آج بابا صاحب امبیڈکر کی برسی کے موقع پر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کی جانب سے "بیلگاوی چلو" جاتھا شروع کیا گیا جو کہ ریاستی اسمبلی کے روبرو سے نکل کر بیلگام شہر کی طرف روانہ ہوا. اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے صدر عبدالمجید نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت تشکیل ہوئے تقریباً 7 مہینے ہورہے ہیں لیکن ان کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات و کنڑیگاز سے کئے گئے وعدوں پر اب تک کوئی عمل نہیں ہوا ہے.

عبد المجید نے کہا کہ ان کی 3 اہم مطالبات ہیں جن کے ساتھ انہوں نے اس جاتھا کا اہتمام کیا ہے، تاکہ وہ بیلگام شہر، جہاں سورنہ سودھا میں اسمبلی سیشن منعقد کیا جاتا ہے، پہنچکر اپنی مانگوں کو ان کے سامنے رکھیں گے. ایس ڈی پی آئی کے 3 اہم مانگیں یہ ہیں کہ 2 بی رزرویشن کو بحال کرکے اسے 8 فیصد بڑھایا جائے، سداشیو کنیشن کی رپورٹ کے نفاذ کے لئے مرکزی حکومت کو سفارش کی جائے اور کاسٹ سیسز والی کانتراج کمیشن کی رپورٹ کو ریلیز کیا جائے.


یہ بھی پڑھیں: رام کمار ناتھن گلبرگہ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کا خطاب جیتا


انہوں نے بتایا کہ ان کا جاتھا بنگلور سے شروع پوکر 10 اضلاع سے گزرتے ہوئے بیلگام شہر پہونچے گا اور بیلگام کے سورنہ سودھا میں چل رہے اسمبلی سیشن کے دوران برسر اقتدار حکومت کو اپنا میمورنڈم حوالے کریں گے۔

Last Updated : Dec 6, 2023, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details