ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دراصل گلبرگہ شہر کے واڈنمبر 26 کے لال گیری میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مفت ووٹر کارڈ بنوانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے رکن محمد یونس نے کہا کہ یہاں گزشتہ سات دنوں سے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کے لیے مفت کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ جو افراد اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں بنا سکے ہیں، وہ اس کیمپ کے ذریعے اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوا لیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گلبرگہ کارپوریشن انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔