اردو

urdu

ETV Bharat / state

چامراج نگر میں ہوئی 24 اموات معاملے میں جیوڈیشیل جانچ کی جائے: ایس ڈی پی آئی - صدر عبد الحنان

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک نے چامراج نگر میں آکسیجن کی قلت سے کووڈ متاثرین کی موت کو قتل قرار دیا ہے۔ساتھ میں انہوں نے اس معاملے میں جیوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

چامراج نگر میں ہوئی 24 اموات معاملے میں جیوڈیشیل جانچ کی جائے

By

Published : May 4, 2021, 10:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے سرکاری میڈیکل کالج و ہسپتال میں روز پیر کی صبح 24 افراد کی آکسیجن کی قلت سے دردناک موت واقع ہوئی تھی۔ یہ سبھی مریض کووڈ سے متاثر تھے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کے کووڈ ٹاسک فورس کے کنوینر اکبر علی نے کہا کہ یہ درناک اموات بی جے پی حکومت کی لاپرواہی و غفلت کا نتیجہ ہے جب کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کے صدر عبد الحنان نے ان اموات کو قتل قرار دیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی مطالبہ کر رہی ہے کہ اس پورے معاملے میں جیوڈیشیل انکوائری کی جائے۔

حالانکہ وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے چامراج نگر معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وہیں اس معاملے میں چامراج نگر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( سی آئ ایم ایس) کے ڈائریکٹر جی ایم سکسینا کے مطابق ہسپتال میں ذیر علاج ان افراد کی رات 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان آکسیجن کی قلت کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ اس بات سے انکار کر رہی ہے۔ ان میں 18 مریض کووڈ کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے جن کو وینٹیلیٹرز پر رکھا گیا تھا۔

چامراج نگر میں ہوئی 24 اموات معاملے میں جیوڈیشیل جانچ کی جائے
ڈاکٹر سکسینا کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں روزانہ 350 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے جبکہ صرف 35 تا 40 سلنڈرز ہی اسپتال کو مہیا کیا جاریا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کے لئے درکار آکسیجن کا بہاؤ کم رہا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اضلاع کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے کوٹہ مقرر نہیں کیا ہے جبکہ مرکزی حکومت سے کرناٹک کو 820 میٹرک ٹن آکسیجن ہی مہیا کہا جارہا ہے۔

بائیٹس...
1. عبد الحنان، صدر، ایس ڈی پی آئ کرناٹک
2. اکبر علی، کنوینر جماعت اسلامی کرناٹک کووڈ ٹاسک فورس Conclusion:

ABOUT THE AUTHOR

...view details