کرناٹک پبلک گورنمٹ اسکول اور کالج کی ایس ڈی ایم سی کمیٹی کی خصوصی تقریب کا انعقاد گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع مدینہ کالونی ایم ایس کے ملازمین نے کرناٹک پبلک گورنمٹ اسکول اور کالج کی ایس ڈی ایم سی کمیٹی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل غوث الدین کی صدارت میں اسکول اور کالج کے ڈیولپمنٹ کے تعلق سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران مودن پٹیل نے کہاکہ یہاں پر اسکول اور کالج ایک ساتھ موجود ہے ۔ جس میں کل 18 سو سے زائد طلباء وطالبات زیر تعلم ہیں ۔ بہت ہی خوش کی بات ہے کہ یہاں پر گورنمنٹ اسکول اور کالج مشترکہ طور واقع ہے ۔
اس کالج اور اسکول کے ڈیولپمنٹ کے لئے ایس ڈی ایم سی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔اس کمیٹی کے ذریعے یہاں پر کالج میدان اور کلاس روم ، ڈسک ،ٹولیٹ روم اور بھی دیگر سہولت کے لئے یہاں ایم ایل الم پربو پاٹل سے ملاقات کر کے یہاں پر ترقیاتی کاموں کے لئے رقم مہیا کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Pooja George Rally in Bidar کانگریس خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش میں مصروف،پوجا جارج
اس موقع پر شیخ سمرن کو ایس ڈی ایم سی کے نائب صدر منتخب کیا گیا ۔ اس دوران شیخ سمرن کو اسکول،کالج ٹیچر اور اسٹاف دیگر سیاسی سماجی لیڈران نے مبارک باد پیش کی ۔