بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع اسری ہائی اسکول کی جانب سے سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند شاخ کے صدر صدرعبدالستار نے سائنس نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر عبدالستار نے کہاکہ علم سائنس کسی چیز کے بارے میں جاننے کو کہتے ہیں۔زمانہ قدیم سے ہی سائنسی علوم میں اضافہ ہوتا آیا ہے ۔موجودہ دور میں بھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنے مشاہدات اور تجربات کے ذریعے سائنسی علوم میں روزبروز اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سائنسی علوم کو لے کر طلبہ وطالبات کی دلچسپی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ایسے میں سائنسی علوم پر لیکچر اور نمائش کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ اسرئ اسکول نے سائنس نمائش کے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی جو کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔