ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس سے ملک کی پہلی موت ہونے کے بعد شہر گلبرگہ کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بی شرتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے پیمانے پر احتیاطی تدابیر کیے جا رہے ہیں۔ شہر گلبرگہ اور ضلع میں امتحانات کے علاوہ، تمام اسکول کالج اور آنگن واڈی کو ایک ہفتہ کے لیے چھٹی دی گئی ہے۔