اردو

urdu

ETV Bharat / state

Scholarship Distribution اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم - اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ

پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد ( تلنگانہ) کی جانب سے محترم ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب کی صدارت میں تقسیم اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں فعال و سرگرم نوجوانوں کی ٹیم شامل ہے۔

اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم
اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 7:41 PM IST

اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم

اورنگ آباد : دور حاضر میں تعلیم کی اہمیت اور اس کی حصول یابی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے ۔ بہترین معاشرے کی تعمیر و تشکیل کے لئے زیور تعلیم سے آراستہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس مقصد کو مزید آسان بنانے کے لئے پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ ، حیدرآباد ( تلنگانہ) کی جانب سے ڈاکٹر متین الدین قادری کی صدارت میں تقسیم اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

اس ٹرسٹ کے تحت ہر سال مستحق طلباء کو تعلیم کے لئے اسکالرشپ دی جاتی ہے جس سے تقریباً ہر سال لگ بھگ دوسو طلباء استفادہ کرکے سیکنڈری تعلیم اور اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ یہ اسکالرشپ گلبرگہ ، کرناٹک ، حیدرآباد ( تلنگانہ) ، بھوپال، امبہ جوگائی ، بیڑ ضلع میں دی جارہی ہے ۔ اس سال شہر اورنگ آباد کے طلباء کے لئے بھی پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے غریب و مستحق طلباء کو اسکالرشپ کا نظم کیا گیا اور اردو و انگریزی مدارس کے تقریباً 30 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا۔

قلب شہر میں واقع عالمگیر ہال میں جلسہ تقسیم اسکالرشپ کا پروگرام منعقد ہوا پروگرام کی شروعات عبیداللہ مصطفی الخیری نے تلاوت کلام سے کی ۔ بعدازاں حمدیہ کلام کا نذرانہ ننھی طالبہ عائشہ زرنین نے اپنی مترنم آواز میں پیش کیا ۔ عبداللہ دانش نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔ڈاکٹر مخدوم فاروقی پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کی صدارت میں تقسیم اسکالرشپ کا پروگرام عمل میں آیا ۔ کوآرڈینیٹر خواجہ کوثر حیات نے مہمانان کا تعارف پیش کیا ۔

مہمانان کے استقبال کے بعد پروفیسر سلیم محی الدین نے افتتاحی کلمات میں پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ ،حیدر آبادکے اس احسن اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر متین الدین قادری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیم کے میدان میں اس مثبت اقدام پر مبارکباد پیش کی ۔ اسٹیج پر مہمانان میں ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ، مرزا یوسف بیگ، پروفیسر سلیم محی الدین،ڈاکٹر ابوبکر سالم باوزیر ، محمد معز انجینئر ، ڈاکٹر موسی قادری اور سید اطہر احمد موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:Bidar School 'بچوں کو تعلیم کے ساتھ بڑوں کا احترام بھی سکھائیں'

ابتدا میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے نوجوان و فعال رکن عماد الدین قادری نے پر جوش انداز میں آج کے نوجوانوں کے روزمرہ کے معمولات اور لاپرواہی پر فکر انگیزی ظاہر کرتے ہوئے اقبال کے اشعار کو زندگی کا شعار بنانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایک اچھے مقصد کا تعین کریں اور اس پر جانفشانی سے عمل پیرا ہوجائیں تو کامیابی یقینی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details