اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangalore Police Commissioner علماء کرام کی بنگلور پولیس کمشنر سے ملاقات

بنگلور کے علماء کرام نے سٹی پولیس کمشنر بی دیانند سے اپیل کی کہ مسائل کے حل کے لیے علماء، دانشوران اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران کے درمیان بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کیے جائیں۔

جموں وکشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
جموں وکشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

By

Published : Jun 7, 2023, 4:44 PM IST

علماء کرام کی بنگلور پولیس کمشنر سے ملاقات

بنگلور: بنگلور کے علماء کرام و سماجی تنظیموں کے سربراہان کے ایک وفد نے شہر کے پولیس کمشنر دیانند سے ملاقات کی اور شہر میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے تئیں گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے پولیس کمشنر دیانند سے اپیل کی ہے کہ مسائل کے حل کے لیے علماء، دانشوران اور محکمہ پولیس کے ذمہ داروں کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کیے جائیں تاکہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ امن کی بحالی کے لیے ہر وقت مستعد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

یاد رہے کہ بقر عید قریب آرہی ہے اور اس عید سے قبل و دوران ساعات میں جب مالکان قربانی کے جانوروں کی نقل مکانی کرتے نظر آتے ہیں تو فرنج الیمینٹس کی جانب سے حملے ہوتے دکھائی دیتے ہیں اور ان حملوں کے دوران فرقہ پرست عناصر موب لنچنگ کے ذریعے مسلمانوں کو جانی نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جب کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت رہی تو فرقہ پرست عناصر کو گویا بقر عید کے دوران مسلمانوں پر حملہ کرنے کا لائسینس مل چکا ہو۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کے واقعات پیش آئے، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آئی۔ انہیں افسوسناک واردات کو ذہن میں رکھتے ہوئے علماء کرام و متعدد سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، جیسے جماعت اسلامی ہند، جمعیت العلماء کرناٹک ( ارشد مدنی و محمود مدنی گروپس) و دیگر سماجی تنظیموں سے جڑی اہم شخصیات نے بنگلور پولیس کمشنر سے رجوع کیا اور اپنی گزارشات رکھی‌ کہ ان ایام میں زیادہ محتاط رہا جائے اور مسلمانوں کا تحفظ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details